آن لائن محفوظ رہیں

اس ویب سائٹ کو جلد چھوڑ دینا

اگر آپ اس سائٹ کے کسی صفحہ سے جلد باہر جانا چاہتے ہوں تو ‘باہر نکلیں’ بٹن استعمال کریں۔ یہ آپ کو BBC کے ہوم پیج پر لے جائے گا۔ یاد رکھیں کہ آپ کو اب بھی اس امکان کو کم کرنے کے لیے کہ کسی شخص کو پتہ چلے کہ آپ نے یہ ویب سائٹ دیکھا ہے اپنی ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ برائے مہربانی یہ جاننے کے لیے پڑھتے رہیں کہ اس کو کیسے کرنا ہے۔

اپنی ہسٹری ڈیلیٹ کرنا

جب آپ اپنے فون یا کمپیوٹر پر ویب سائٹیں دیکھنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ جس سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہیں اسے ‘براؤزر’ کہا جاتا ہے۔ براؤزرز کی کچھ مثالوں میں Internet Explorer، Firefox، اور Google Chrome شامل ہیں۔ انٹرنیٹ پر تلاش کرنے اور ویب سائٹوں کو دیکھنے کے لیے اس سافٹ ویئر کا استعمال ‘براؤزنگ’ کہلاتا ہے۔

آپ جو ویب سائٹیں دیکھتے ہیں کمپیوٹرز ان کے بارے میں معلومات اکٹھا کر لیتے ہیں۔ اگر آپ اس بارے میں فکر مند ہوں کہ کوئی شخص یہ معلوم کر لے گا کہ آپ نے یہ ویب سائٹ دیکھی ہے تو آپ ان معلومات کو اپنی براؤزنگ ہسٹری ڈیلیٹ کر کے ہٹا سکتے ہیں۔

لیکن آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ:

  • ہر چیز سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مطلب آن لائن اکاؤنٹس کے لیے ذخیرہ شدہ پاسورڈز سے بھی چھٹکارا حاصل کرنا ہے
  • آپ کا ہسٹری ڈیلیٹ کرنا کسی شخص کو اور زیادہ شکوک میں مبتلا کر سکتا ہے

متبادل طور پر، آپ صرف انہیں چیزوں کو ہٹا سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی اور شخص دیکھے۔ ذیل میں اپنی ہسٹری سے کسی چیز کو ہٹانے کا طریقہ درج ہے:

Google Chrome

Internet Explorer

Mozilla Firefox

Safari

Opera

اکیلے میں انٹرنیٹ پر تلاش کرنا

اس بات سے بے خوف ہو کر کہ کوئی شخص اس چیز کو ٹریس کر لے گا کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں اس ویب سائٹ کو دیکھنے کا دوسرا طریقہ ‘پرائیویٹ براؤزنگ’ موڈ کو انیبل کرنا ہے۔ اس کو کرنے کے چند ایک طریقے ہیں جس کا انحصار آپ کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے براؤزر پر ہوتا ہے:

Chrome: "نئی پوشیدگی والی ونڈو” منتخب کریں۔

Internet Explorer: سیفٹی – ٹولز– "InPrivate براؤزنگ” پر جائیں۔

Firefox: فائل -> "نئی پوشیدگی والی ونڈو” منتخب کریں۔

اسی طرح کے آپشنز Opera اور Safari میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ آپ کی ویب سائٹ ہسٹری کے بارے میں کچھ بھی جمع نہیں کرے گا اور لہذا یہ آپ کے کمپیوٹر پر کسی اور شخص کے تلاش کرنے کے لیے ان معلومات کو باقی نہیں رکھے گا۔

جب آپ فارغ ہو جائیں تو پرائیویٹ براؤزنگ ونڈو کو بند کرنا نہ بھولیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو کوئی شخص ‘بیک’ ایرو کا استعمال کرکے وہ ساری ویب سائٹیں دیکھ سکتا ہے جو آپ دیکھ رہے تھے۔

باہر نکلیں بٹن

‘باہر نکلیں’ بٹن پر کلک کرکے آپ BBC کے ہوم پیج پر پہنچ جائیں گے۔