خانگی بدسلوکی ہرگز آپ کی خطا نہیں ہے۔

آپ تنہا نہیں ہیں۔

خانگی بد سلوکی اور جنسی تشدد سے متعلق مقامی مدد، نیز قومی ہیلپ لائنز تلاش کریں۔ جن خدمات کا یہاں ذکر کیا گیا ہے وہ ان جیسی چیزوں کے سلسلہ میں مدد کرتی ہیں جیسے اس بات کی جانچ کرنا کہ آیا آپ خطرہ کی زد میں ہیں، محفوظ رہنے کے لیے کوئی منصوبہ بنانا اور یہ دیکھنا کہ آپ کے لیے تعاون کے کون سے اختیارات دستیاب ہیں۔

     

 

 

ممکنہ طور پر آپ کے لیے دستیاب مدد کی قسموں میں درج ذیل چيزیں شامل ہو سکتی ہیں:

ماہرین کا تعاون

گھریلو تشدد سے متعلق خود مختار وکلاء (IDVAs) یا جنسی تشدد سے متعلق خود مختار وکلاء (ISVAs) ماہرین کا تعاون فراہم کرتے ہیں۔ انہیں اسکاٹ لینڈ میں خانگی بد سلوکی سے متعلق خود مختار وکلاء (IDAAs) کہا جاتا ہے۔ اگر کسی وکیل کے ذریعہ آپ کو تعاون دیا جاتا ہے تو وہ آپ کو تعاون فراہم کریں گے اور کوئی حفاظتی منصوبہ تشکیل دینے کے لیے آپ، پولیس اور کرمنل جسٹس سسٹم کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اگر یہ کوئی ایسی چیز ہے جسے آپ کرنا چاہتے ہوں۔ وہ ایسے تربیت یافتہ ماہرین ہوتے ہیں جن کے پاس خانگی بد سلوکی، قانون اور مقامی خدمات کی وافر معلومات ہوتی ہیں۔ وہ مرد اور خواتین دونوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں۔

پناہ گاہ کی رہائش

پناہ گاہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں خواتین اور بچے خانگی بد سلوکی کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہونے کی صورت میں قیام کر سکتے ہیں۔ پناہ گاہوں میں کیس ورکرز کی ایسی ٹیم ہوتی ہے جو خواتین اور ان کی فیملیوں کی جذباتی اور عملی تعاون کے سلسلہ میں مدد کر سکتی ہے۔ ماہرین کا تعاون اکثر بچوں کے لیے بھی دستیاب ہوتا ہے۔

کمیونٹی آؤٹ ریچ سروسیز

کمیونٹی آؤٹ ریچ سروسیز لوگوں کی ان کے گھروں میں یا جب وہ کوئی پناہ گاہ چھوڑ کر جاتے ہیں تب تعاون کرتی ہیں۔ وہ کسی بحران کی صورت میں مدد کر سکتی ہیں اور کسی حفاظتی منصوبہ سے متعلق آپ کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہیں۔ وہ یہ دیکھیں گی کہ آپ کے لیے تعاون کے کون سے اختیارات دستیاب ہیں، جیسے کہ کاؤنسلنگ۔ آؤٹ ریچ کارکنان عملی چیزوں کے تعلق سے بھی معاون ہو سکتے ہیں جیسے ہاؤسنگ، قانونی صلاح حاصل کرنا، اور مالی تعاون تک رسائی حاصل کرنا۔ آپ کسی آؤٹ ریچ کارکن سے انفرادی طور پر ملاقات کر سکتے ہیں یا آپ کو کسی گروپ میں تعاون کی پیش کش کی جا سکتی ہے۔

کاؤنسلنگ

کاؤنسلنگ اسے کہتے ہیں جہاں آپ ایک تربیت یافتہ صلاح کار، ماہر نفسیات یا ماہر نفسیاتی امراض کے ساتھ اس سلسلہ میں بات کرنے کے لیے ملاقات کرتے ہیں کہ آپ کن چیزوں سے نبرد آزما ہیں اور آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ صلاح کار مشکل تجربات سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ کاؤنسلنگ رو برو، آن لائن یا فون پر انجام پا سکتی ہے۔ آپ کو انفرادی سیشنز یا کسی گروپ میں تعاون کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔

پولیس

بیشتر پولیس فورسیز میں ایسے اسٹاف ہوتے ہیں جو کہ خاص طور پر خانگی بد سلوکی پر مشتمل معاملات میں کارروائی کے لیے تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ خانگی بد سلوکی کا سامنا کر رہے ہیں یا کسی دوسرے فرد کے بارے میں فکر مند ہیں تو آپ اس کی اطلاع پولیس کو پولیس کے غیر ایمرجنسی نمبر 101 پر رابطہ کرکے دے سکتے ہیں۔ آپ اپنے مقامی پولیس اسٹیشن بھی جا سکتے ہیں۔

اگر کوئی ایمرجنسی صورت ہو تو آپ 999 پر کال کرکے پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

قومی ہیلپ لائنز

24 گھنٹے

ابھی کال کریں

اگر آپ کو کسی سے خارجی اوقات میں بات کرنے کی ضرورت ہو تو یہ ہیلپ لائنز ہمیشہ کھلی رہتی ہیں اور ان پر کال کرنا مفت ہے۔