Bright Sky

Bright Sky یہاں ہر اس شخص کے لیے موجود ہے جو کسی بدسلوکی بھرے رشتہ کا شکار ہو، یا اگر آپ کسی اور کے بارے میں فکر مند ہوں۔ خدمات سے متعلق ہماری ڈائریکٹری سے آپ کو مقامی اور قومی معاونتی خدمات کے بارے میں معلوم کرنے میں آسانی ہوگی اور آپ اس بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکیں گے کہ خانگی بدسلوکی کی علامات کی نشان دہی کیسے کریں۔

Bright Sky ایپ کی شکل میں بھی App Store یا Google Play کے توسط سے دستیاب ہے۔ اس ایپ کو صرف اسی صورت میں ڈاؤن لوڈ کریں جبکہ ایسا کرنا آپ کے لیے محفوظ ہو اور آپ کو یقین ہو کہ آپ کے فون کی نگرانی نہیں کی جا رہی ہے۔

اس ویب سائٹ کی ابتدائی فروغ میں ہوم آفس نے فنڈ فراہم کیا تھا۔ Vodafone Foundation نے Bright Sky ایپ کے لانچ کو سپورٹ کیا تھا اور اب بھی برطانیہ میں اور بین الاقوامی سطح پر Bright Sky کے فروغ میں تعاون کر رہا ہے۔

اگر Bright Sky کے سلسلہ میں آپ کے پاس استفسارات ہوں تو brightsky@hestia.org پر ای میل کریں۔
میڈیا سے متعلق استفسارات کے لیے، برائے مہربانی: hestia.media@hestia.org پر رابطہ کریں۔

Hestia کے بارے میں

Bright Sky کا انتظام وانصرام خیراتی ادارہ Hestia کے ذمہ ہے۔ Hestia بحران کے وقت بالغوں اور بچوں کی مدد کرتی ہے، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو خانگی بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہم پورے لندن اور اس کے نواحی علاقوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں، نیز قومی سطح پر ان امور سے متعلق مہم چلاتے ہیں اور اپنی حمایت فراہم کرتے ہیں جو ان لوگوں کو متاثر کرتی ہیں جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں۔

ہمیں UK SAYS NO MORE کا مرکز ہونے پر فخر ہے جو کہ افراد، خیراتی اداروں، کاروباروں اور پبلک سیکٹر کی تنظیموں کے متنوع اتحاد کو ساتھ لاتا ہے تاکہ خانگی بدسلوکی اور جنسی زیادتی کو ختم کرنے کے لیے مہم چلائی جا سکے۔

Thames Valley Partnership

اس ویب سائٹ کو Thames Valley Partnership کا بھی تعاون حاصل ہے جو کہ 26 سال سے زیادہ پرانا ایک خیراتی ادارہ ہے جسے جرم اور سماجی علیحدگی کا طویل مدتی حل فراہم کرنے، نیز جرم کے شکار لوگوں کی مدد کے لیے متعدد خدمات پیش کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ Thames Valley Partnership Bright Sky کی روز افزوں کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، جو کہ Bright Sky UK پر Hestia کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور جو عالمی سطح پر Bright Sky App شروع کرنے کی قیادت کر رہی ہے۔ اپریل 2021 تک، Vodafone Foundation کے تعاون سے، Bright Sky دنیا بھر کے 10 ممالک میں دستیاب ہوگا۔

ہماری بیان کردہ خدمات اور Bright Sky کے علاوہ، Thames Valley Partnership غیر منفعتی TecSOS project کا بھی انتظام وانصرام دیکھتی ہے۔ TecSOS (Technical SOS) کا وسیع تر پروگرام بدسلوکی کے متاثرین کے لیے تعاون اور تحفظ دونوں کے لیے متعدد وسائل اور آلات فراہم کرتا ہے۔

چیریٹی کی قانونی تفصیلات:

Hestia ایک خیراتی ادارہ ہے جو چیریٹی نمبر 294555 کے تحت چیریٹیز کمیشن کے یہاں رجسٹرڈ ہے، اور ایک غیر منفعتی کمپنی ہے جو کہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں کمپنی نمبر 2020165 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔

www.hestia.org پر مزید معلومات ملاحظہ کریں

پرائیویسی پالیسی

Bright Sky سے رابطہ کریں

Bright Sky پر کسی خصوصی خدمت کی تفصیلات شامل کرنے کے لیے یا اس میں ترمیم کرنے کے لیے، برائے مہربانی ذیل کا فارم مکمل کریں۔

Bright Sky سے متعلق خدمت کی تفصیلات اپڈیٹ کریں