خانگی بدسلوکی کی علامات کی نشان دہی کرنا

خانگی بدسلوکی کی متعدد شکلیں ہوتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کے درمیان پیش آ سکتی ہے جو قریبی رشتہ میں منسلک ہیں یا رہ چکے ہیں۔ لیکن یہ قریبی رشتہ داروں پر مشتمل آپ کی فیملی یہاں تک کہ آپ کی وسیع فیملی کے اندر بھی پیش آ سکتی ہے۔

اس میں وقت کے ساتھ بتدریج شدت آ سکتی ہے جو کسی بھی ایک چیز کو خانگی بدسلوکی کے طور پر نشان دہی کو مشکل بنا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ: ہم یہاں رشتہ کی وضاحت کے لیے ایک ‘پارٹنر’ کے بارے میں بات کر رہے ہیں مگر ہمیں معلوم ہے کہ آپ کے کوائف شاید ایسے نہیں ہوں گے۔ سوالوں کا جائزہ لینے کے دوران، آپ ‘پارٹنر’ کی جگہ پر خود کا رشتہ اور خود کی حالت استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ شاید آپ کسی بدسلوکی کی حالت سے دو چار ہیں؟

ذیل کے سوالوں پر ایک نگاہ ڈالیں اور دیکھیں کہ آیا آپ ان میں سے کسی سے مرتبط ہو سکتے/سکتی ہیں۔

خود سے سوال کریں، کیا آپ محسوس کرتے رہے/رہی ہیں:

بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں؟

جیسے آپ خود اپنے گھر میں بہت احتیاط سے کام لے رہے/رہی ہوں؟ کیا آپ اپنے پارٹنر کے رویہ میں اچانک تبدیلیوں سے اجتناب کے لیے مختلف انداز میں کام کرتے/کرتی ہیں؟

 

بیوقوف اور بے بس؟

کیا آپ کا/کی پارٹنر آپ کو اس جیسا محسوس کراتا/ کراتی ہے؟

 

تکلیف اور دباؤ میں؟

اپنے/اپنی پارٹنر کے ساتھ جماع سے پہلے یا اس کے دوران تکلیف یا دباؤ میں؟ کیا انہوں نے ایسی حرکتیں کی ہیں جو آپ کی مرضی کے بر خلاف تھیں؟

 

زیر قابو؟

کیا آپ کو ایسی چیزیں کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے جو آپ نہیں کرنا چاہتے/چاہتی ہیں؟ جیسے آپ کو یہ پوچھنا پڑے کہ آیا آپ کوئی چیز کر سکتے/سکتی ہیں یا کہیں جا سکتے/سکتی ہیں؟ مثال کے طور پر، پوچھنا کہ کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری کے لیے آپ کب جا سکتے/سکتی ہیں۔

 

الگ تھلگ؟

کیا آپ کے دوستوں یا گھر کے افراد سے ملنے پر آپ کے پارٹنر کو پریشانی ہوتی ہے؟

 

خوف زدہ؟

اپنے/اپنی پارٹنر سے خوف زدہ ہیں اور یہ کہ وہ کیا کر سکتے/سکتی ہیں؟

 

خود سے دریافت کریں کہ کیا یہ چیزیں پیش آتی رہی ہیں؟

ملزم ٹھہرایا جانا؟

کیا آپ کے/کی پارٹنر کے رویہ کے لیے آپ کو ملزم ٹھہرایا جاتا ہے؟ کیا جس انداز میں وہ برتاؤ کرتے ہیں اس کے لیے وہ آپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں؟
مثال کے طور پر، وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انہیں کام کی جگہ پر ترقی نہیں ملی اور انہیں تناؤ میں رکھنا آپ کی غلطی ہے۔

 

پیسوں پر کنٹرول؟

کیا آپ کو اپنے خود کے پیسوں پر کنٹرول ہے؟ کیا کچھ کرنے کے لیے آپ کو پیسے مانگنے پڑتے ہیں؟

 

آپ کی شکل وصورت پر تبصرے؟

کیا آپ کا/کی پارٹنر آپ سے کہتا/کہتی ہے کہ آپ کیا پہن سکتے/سکتی ہیں اور کیا نہیں؟

 

آپ کے فیصلہ پر سوال؟

کیا آپ کا/کی پارٹنر آپ کے فیصلہ پر سوال کرتا/کرتی ہے؟ کیا وہ آپ کو خود اپنی ذات کے تعلق سے شک وشبہ میں مبتلا کر دیتے ہیں؟
مثال کے طور پر، کیا آپ اس بارے میں بے چین محسوس کرتی ہیں کہ ڈنر کے لیے کیا پکائيں یا ٹی وی پر کیا دیکھیں

 

دھمکی دی جا رہی ہے؟

کیا آپ کے پارٹنر نے آپ کے ساتھ یا خود کے ساتھ کچھ مخصوص چیزیں کر گزرنے کی دھمکی دی ہے؟
مثال کے طور پر، آپ کی مباشرت کی تصویریں شیئر کرنا، کام کی جگہ پر آپ کی عزت خراب کرنا یا اگر آپ کوئی چیز نہیں کرتی ہیں تو خود کو نقصان پہنچانا۔

 

جسمانی طور پر پرتشدد؟

کیا آپ کا پارٹنر آپ کے تئیں جسمانی طور پر پر تشدد رہا ہے؟ کیا انہوں نے چیزیں پھینکی ہیں یا آپ کو زد وکوب کیا ہے؟

 

 

آپ تنہا نہیں ہیں۔.

بھلے ہی یہ صرف ایک یا دو ہی نشانیاں ہوں، آپ ظالمانہ رشتہ کا شکار ہو سکتے/سکتی ہیں۔
Bright Sky آپ کو اس سلسلہ میں دستیاب تعاون سے مربوط کرا سکتا ہے۔

     

 

آپ تنہا نہیں ہیں۔

بھلے ہی یہ صرف ایک یا دو ہی نشانیاں ہوں، آپ ظالمانہ رشتہ کا شکار ہو سکتے/سکتی ہیں۔
Bright Sky آپ کو اس سلسلہ میں دستیاب تعاون سے مربوط کرا سکتا ہے۔

 

 

خانگی بدسلوکی کی قسمیں

صرف اس لیے کہ آپ کو زد وکوب نہیں کیا جاتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جا رہی ہے۔ گالی دینا، چلّانا، الزام لگانا اور مجرم محسوس کرانا نفسیاتی بدسلوکی کی شکلیں ہیں۔

یہ ایسا محسوس ہوتا ہے گویا انتہائی چالاکی کے ساتھ آپ کی دماغ پاشی کی جا رہی ہے۔ آہستہ آہستہ، وقت گزرنے کے ساتھ، آپ اپنے خود کے فیصلہ پر سوال کرنا شروع کر دیتے/دیتی ہیں اور اپنی ذات پر شبہ کرنے لگتے/لگتی ہیں۔ آپ محسوس کر سکتے/سکتی ہیں کہ آپ کا بہت خیال رکھا جا رہا ہے اور تحفظ کیا جا رہا ہے، مگر حقیقت میں، آپ کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

اپنے خود کے پیسوں تک آپ کی رسائی محدود ہے۔ ہو سکتا ہے انہوں نے آپ کو قرضہ میں ڈال رکھا ہو، آپ کو کام چھوڑنے یا اپنی زندگی کے اخراجات ادا کرنے کے لیے مجبور کیا ہو۔

وہ آپ کی ڈیوائسز جن میں آپ کا فون، ٹیبلٹ، یا کنڈل جیسی چیزیں شامل ہیں، کی جانچ کرنے پر اصرار کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو جارحانہ اور اہانت آمیز ٹیکسٹ پیغامات بھیج سکتے ہیں یا آپ کے مقام کو ٹریک کرنے اور نگرانی کرنے کے لیے GPS کا استعمال کر سکتے ہیں۔

جماع کی کوئی بھی ایسی شکل جو آپ کو تکلیف دیتی ہو اور اس میں آپ کی مرضی شامل نہ ہو۔

یہ بس زد وکوب کرنا نہیں ہے۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ آپ پر چیزیں پھینکیں، پکڑ لیں یا دھکا دیں۔