خانگی بدسلوکی کی علامات کی نشان دہی کرنا

خانگی بدسلوکی کی نشان دہی کرنا اور جس وقت یہ رونما ہو رہا ہو اس وقت اس کو دیکھ پانا انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔ نشانیوں کو پہچاننا ضروری ہے، خواہ یہ بدسلوکی کسی پارٹنر، سابق پارٹنر یا فیملی کی طرف سے ہو رہی ہو۔

اگر آپ کسی کے بارے میں فکر مند ہوں تو ان نشانیوں پر غور کریں:

میل جول میں کمی

وہ دوستوں اور اہل خانہ سے اتنی کثرت سے ملاقات بات نہ کر رہے ہوں جتنی کثرت سے وہ عام طور پر کیا کرتے ہیں۔
 

مختلف انداز میں لباس پہننا

انہوں نے اچانک مختلف انداز میں لباس پہننا شروع کر دیا ہو۔
 

زخم یا چوٹ کے نشانات

ان میں ایسے زخم یا چوٹ کے نشانات ہوں جو ان وجوہات سے ہم آہنگ نہ نظر آتے ہوں جو وہ بتا رہے ہیں۔
 

کام کاج کے رویہ میں تبدیلیاں

کام کی جگہ پر وہ جس طرح رہتے ہیں ان میں کچھ اچانک تبدیلیاں آ گئی ہوں – مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے انہوں نے ٹیم کے ساتھ میل جول کرنا بند کر دیا ہو یا شروع کر دیا ہو، یا وہ ترقی کی کوشش کرنے سے بچتے ہوں۔
 

کام کی جگہ پر کثرت سے کال آتی ہے یا ملاقات کی جاتی ہے۔

کوئی شخص کام کی جگہ پر انہیں کثرت سے کال کرتا ہے یا آفس آتا ہے۔
 

سوشل میڈیا میں تبدیلیاں

سوشل میڈیا استعمال کرنے کا ان کا طریقہ تبدیل ہو گيا ہو – مثال کے طور پر، Instagram پر وہ پہلے سے کم پوسٹیں ڈال رہے ہوں، یا Facebook پر صرف مخصوص چیزوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوں۔
 

کسی کے ساتھ مسلسل بات کرنا

کسی کو مسلسل بتا رہے ہوں کہ وہ کہاں ہیں یا کیا کر رہے ہیں – مثال کے طور پر، وہ اپنے فون پر بہت زیادہ مصروف ہوں، تازہ اطلاعات کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کو ٹیکسٹ بھیج رہے ہوں یا کال کر رہے ہوں۔
 

انہوں نے اعتماد کھو دیا ہو

خود پر ان کا اعتماد ختم ہو گیا ہو اور وہ بآسانی فیصلے کرنے پر قادر نہ ہوں – مثال کے طور پر، وہ اپنے ساتھ بدسلوکی کرنے والے سے یہ پوچھ سکتے ہیں کہ آیا انہیں کوئی کام کرنے کی اجازت ہے۔
 

ان کا پارٹنر ان کی طرف سے بات کرتا ہے

ان کا پارٹنر یا کوئی اور شخص انہیں اپنی مرضی سے بات کرنے سے روک دیتا ہے یا ان کی طرف سے جواب دیتا ہے۔
 

ان چیزوں کو کرنا ترک کر دیا ہو جو انہیں پسند ہیں

انہوں نے وہ چیزیں کرنا ترک کر دیا ہو جو انہیں کرنا پسند ہیں، جیسے ورزش یا سینما جانا۔
 

وہ معذرتیں پیش کرتے ہیں

آپ نے ملاحظہ کیا ہو کہ وہ چیزوں کے لیے ادائیگی یا آپ کے ساتھ باہر جانے کے اخراجات برداشت نہ کر پانے کے لیے معذرتیں پیش کرتے ہوں۔
 

آپ ان پر بدسلوکی کرنے والے کے مزاج میں تبدیلیاں دیکھتے ہیں

آپ ان پر بدسلوکی کرنے والے کے مزاج میں اچانک اور خلاف توقع تبدیلیاں دیکھتے یا سنتے ہیں۔
 

آپ چیخنے چلانے یا تیز شور کی آوازیں سنتے ہیں

آپ ان کے گھر سے چیخنے چلانے یا تیز شور کی آوازیں سنتے ہیں۔
 

کیا ان میں سے کوئی بھی نشانیاں آپ کو مانوس لگتی ہیں؟

ہو سکتا ہے کہ جس شخص کے لیے آپ فکر مند ہیں وہ خانگی بدسلوکی کا سامنا کر رہا ہو۔ اس شخص کا تعاون کرنا اسے کسی ظالمانہ ماحول سے باہر نکالنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

اگر آپ اب بھی پر یقین نہ ہوں اور آپ کو اس بارے میں مزید صلاح کی ضرورت ہے کہ بدسلوکی کی شناخت کیسے کریں تو خانگی بدسلوکی سے متعلق قومی ہیلپ لائن 0808 2000 247 پر کال کریں۔

کسی ایمرجنسی میں …

اگر آپ کوئی زیادتی دیکھتے یا سنتے ہیں، یا آپ کو لگتا ہے کہ کوئی شخص کسی ہنگامی حالت سے دوچار ہے تو 999 پر کال کر کے پولیس کو اس کی اطلاع دیں۔

کسی ایمرجنسی میں …

اگر آپ کوئی زیادتی دیکھتے یا سنتے ہیں، یا آپ کو لگتا ہے کہ کوئی شخص کسی ہنگامی حالت سے دوچار ہے تو 999 پر کال کر کے پولیس کو اس کی اطلاع دیں۔

 

 

خانگی بدسلوکی کے سلسلہ میں کسی شخص کا تعاون کرنا

خانگی بدسلوکی میں مبتلا کسی شخص کی مدد کے لیے کیا کریں یا کیا کہیں یہ جاننا مشکل ہے۔ آپ کے ضمیر کی پہلی آواز ان کو تحفظ عطا کرنا اور ان کی حالت سے انہیں باہر نکالنا ہو سکتی ہے۔ لیکن راست اقدام کرنا آپ دونوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود، بہت سارے ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعہ آپ مدد کر سکتے ہیں۔

کسی بھی شخص کے لیے یہ قبول کرنے میں بہت وقت لگ سکتا ہے کہ اسے بدسلوکی کی صورتحال درپیش ہے۔ انہیں وقت دیں۔ جب وہ تیار ہوں گے آپ کو راز کی باتیں بتا دیں گے۔

آپ اس طرح کی چیزیں کہہ سکتے ہیں جیسے، ‘پچھلے کچھ دنوں سے میں نے آپ کو بہت زیادہ نہیں دیکھا ہے، سب خیریت تو ہے؟” یا "میں آپ کے سلسلہ میں کچھ فکر مند ہوں، کیا کچھ چل رہا ہے؟”

یہ واضح کر دیں کہ آپ کو ان کی کہانی پر بھروسہ ہے۔ حتی الامکان ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کریں جیسے آپ کو کوئی صدمہ نہیں ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں، "معاف کرنا اگر میں حیران نظر آؤں، مجھے معلوم نہیں تھا”۔ انہیں یاد دلائیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور یہ کہ آپ ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔

ان سے تنہائی میں بات کریں اور واضح کر دیں کہ آپ رائے قائم نہیں کریں گے۔ انہیں یقین دلائیں کہ وہ آپ سے بات کر سکتے ہیں اور کھل کر گفتگو کرنا ان کے لیے محفوظ ہے۔

معاون خدمات کے ماہر سے بات کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ آپ Bright Sky کی ڈائریکٹری کا استعمال کرتے ہوئے خانگی بدسلوکی سے متعلق مقامی تعاون کی تجویز پیش کر سکتے ہیں۔

کسی اور کا دھیان رکھنا اور نظر رکھنا تھکا دینے والا ہو سکتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ خود کے لیے بھی وقت نکالتے ہیں، اور ایسی چیزیں کریں جو آپ کی تسکین میں معاون ہو۔